7 جولائی 2015 - 18:26
نیتن یاہو ایران کے ایٹمی معاہدے پر سخت نالاں

صیہونی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی صورت میں صیہونی وزیر اعظم کو استعفی دے دینا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی صورت میں صیہونی وزیر اعظم کو استعفی دے دینا چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی پارلیمنٹ کے رکن یائیر لبیڈ نے، جو اس سے قبل صیہونی حکومت میں وزیر اقتصاد بھی رہ چکے ہیں، یدیعوت آحارانوت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نتن یاہو نے صیہونیوں کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین معاہدہ نہیں ہونے دیں گے اس رو سے اگر ایٹمی معاہدہ ہو گیا تو انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین ہونے والے کسی بھی قسم کے ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے اور وہ، ایٹمی مذاکرات کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے ہر طرح کی ممکنہ کوشش بھی کرتی رہی ہے مگر اب تک اسے کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲